ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ایس پی ممبرپارلیمنٹ ایس ٹی حسن نے زائرہ وسیم کے فیصلے کودرست بتایا،کہا،اسلام سمیت دیگرمذاہب میں جسم کی نمائش کرناگناہ،اللہ سے دورکرتاہے

ایس پی ممبرپارلیمنٹ ایس ٹی حسن نے زائرہ وسیم کے فیصلے کودرست بتایا،کہا،اسلام سمیت دیگرمذاہب میں جسم کی نمائش کرناگناہ،اللہ سے دورکرتاہے

Mon, 01 Jul 2019 23:24:20    S.O. News Service

نئی دہلی، یکم جولائی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) دنگل فلم سے مشہور ہوئیں اداکارہ زائرہ وسیم کی اداکاری چھوڑنے کے فیصلے پر چھڑی بحث کے درمیان سماجوادی پارٹی کے ایم پی ایس ٹی حسن نے انوکھا بیان دیا ہے۔ایس ٹی حسن نے زائرہ کے فیصلے کو صحیح قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر انہیں جسم کی نمائش کرنی پڑ رہی تھی تو یہ فیصلہ درست ہے۔انہوں نے کہا کہ جسم کی نمائش کرنا اللہ سے دور ہونا ہے اور یہ گناہ ہے،اگر انہوں نے اس گناہ سے بچنے کا فیصلہ لیا ہے تو یہ درست ہے۔یوپی کے مرادآباد سے ممبر پارلیمنٹ ایس ٹی حسن نے کہاکہ اسلام ہی نہیں بلکہ دیگر مذاہب میں بھی خواتین کے جسم کی نمائش کرنا منع ہے۔خاص طور پر ان اعضاء کی نمائش کرنا جس سے دوسرے جنس کے لوگوں کو جنسی میلان ہو، وہ اسلام میں حرام ہے،اگر جسم کی نمائش ہو رہی ہے اور اس طرح کے لباس پہنائے جا رہے ہوں، جس سے جنسی میلان ہو رہا ہو تو میں سمجھتا ہوں کہ انہوں نے درست کیا۔حسن نے کہا کہ ایسا کرنا گناہ ہے اور میں سمجھتا ہوں کہ انہوں نے سہی کیا،گناہ کرتا ہے تو آدمی اللہ سے دور ہو ہی جاتا ہے۔اس سے پہلے بھی کئی نامور اداکاراؤں کے انڈسٹری میں کام کرنے کے سوال پر حسن نے کہا کہ اگر کسی اداکارہ نے جنسی دعوت کے ساتھ اعضاء دکھائے ہوں تو یہ گناہ ہے۔ایس ٹی حسن کا ایک پروگرام میں اداکارہ جیہ پردا کے خلاف بھی متنازعہ بیان دیا۔حسن نے جیہ پردا کاموازنہ طوائفوں سے کرتے ہوئے کہا کہ رام پور سے اعظم خاں بڑے فرق سے جیتے ہیں،اگرچہ جیہ پردا کو بھی 449180 ووٹ ملے تھے۔ایس پی ممبر پارلیمنٹ حسن نے اسی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ انہیں دکھ ہے کہ آج کے دور میں بھی طوائفوں کو 4 لاکھ سے زیادہ ووٹ مل جاتے ہیں۔


Share: